7 مئی 2014 - 15:40
معاشرے میں علوی ثقافت اورسیرت کے فروغ کی ضرورت

ایران کے صوبہ مرکزی کی غدیر انٹرنیشنل فاونڈیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں علوی ثقافت کے فروغ اوردینی تشخص کے استحکام کے لیے مناسب پلاننگ کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

ابنا: غدیرانٹرنیشنل فاونڈیشن کے سربراہ اورصوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے امام جمعہ کے دفترمیں امام محمد تقی علیہ السلام اورامیرالمومنین علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے ایام میں پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ مقررین اورذاکروں کے توسط سے بیان ہونے والے مطالب شیعہ اوراہل سنت کے درمیان تفرقہ کا باعث نہیں بننے چاہییں۔

انہوں نے معاشرے کی جوان نسل کے درمیان امام علی علیہ السلام کی عملی سیرت کی ترویج کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے مختلف افراد خصوصا جوان نسل کے لیے حضرت علی علیہ السلام کی سیرت اوران کے افکارکی وضاحت کی غرض سے جشن کے یہ پروگرام منعقد ہونیں چاہییں۔

صوبہ مرکزی کی غدیرانٹرنیشنل فاونڈیشن کے سربراہ نے اس صوبے کے دیگرشہروں میں غدیرفاونڈیشن کے افتتاح کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فاونڈیشن کی تاسیس سے ائمہ اطہارعلیہم السلام کی ولادت اورشہادت کے ایام میں بہترین پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے مزید کہا ہے کہ مختلف اداروں کے تعاون سے میلاد کے ایام میں گرانقدرسرگرمیاں انجام دینی چاہییں اورایک منظم اورمنسجم پلاننگ کے تحت جوان نسل کو غدیر کی ثقافت سے آگاہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

.......

/169